پیرمحل : نجی تعلیمی ادارہ دی برائٹ فیوچر سکول کے بچوں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی

پیرمحل : نجی تعلیمی ادارہ دی برائٹ فیوچر سکول کے بچوں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی والدین سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی سٹیج پر بچوں نے پنجابی ثقافت کو اجاگر کر کے پرفامنس پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے تفصیل کے مطابق نجی تعلیمی ادارہ دی برائٹ فیوچر سکول 330 سٹاپ کی سالانہ تقریب سال 2024 پیرمحل شورکوٹ روڈ پر واقع دی برائٹ فیوچر سکول 330 گ ب سٹاپ کے ہال میں منعقد کی گئی سٹیج سیکڑی کے فرائض علاقے کی علمی شخصیت محمد متین طارق نے انجام دئیے شاندار رزلٹ آنے پر بچوں میں اعزازی سرٹیفکیٹ ‘شیلڈز اور میڈل تقسیم کیے گئے بچوں کی طرف سے پیش کیے گئے ٹیبلوز اور مزاح سے بھرپور ڈراموں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے برائٹ فیوچر سکول کی مہمان شخصیات نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برائٹ فیوچر سکول اپنے علاقے کے بچوں کے مستقبل کے لیے ہمیشہ دن رات کوشاں ہے اور شاندار رزلٹ اس کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پرنسپل عثمان صاحب نے تمام سٹاف کی محنت کو خوب سراہا بچوں کے رزلٹ اور پرفارمنس پر والدین نے بھی دی برائٹ فیوچر سکول کو بہترین سکول قرار دیا ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں