کوڈ آف کنڈیکٹ برائے الیکشن قومی و صوبائی اسمبلی 2018ء نو ٹیفیکیشن کا اجراء کر دیا

محکمہ بلدیات پنجاب کا کوڈ آف کنڈیکٹ برائے الیکشن قومی و صوبائی اسمبلی2018ء نو ٹیفیکیشن کا اجراء صوبہ کے تمام با حیثیت مئیر،ڈپٹی مئیر،چئیر مین،ڈپٹی چئیر مین میٹرو پولیٹین کار پو ریشن،ڈسٹرکٹ کونسل،میو نسپل کارپو ریشن، میو نسپل کمیٹی،یونین کونسل کو انتخابی مہم میں شمو لیت ومعا ونت کرنے کی مما نعت عام انتخابات2018ء میں عوامی نمائندوں کو کسی بھی انتخابی سر گرمیوں میں انتخابی مہم کا حصہ بننے نہیں دیا جائے گا بصورت دیگر کسی بھی موصول شکایت پر ایسے افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اب تک823 پولنگ سٹیشنوں میں عدم سہولیات بارے موصول شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے 188 مختلف محکموں میں قائم پولنگ سٹیشنوں میں باؤنڈری وال نہ ہونے پر قناتیں لگائی گئیں ،سرکاری افسران و اہلکاران بارے مختلف انواع کی 68 شکایات کا فوری ازالہ
لاہور ،،محکمہ بلدیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے فوری طور پر کوڈ آف کنڈیکٹ برائے الیکشن قومی و صوبائی اسمبلی 2018ء نو ٹیفیکیشن کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔جس کے تحت صوبہ بھر کے تمام با حیثیت مئیر،ڈپٹی مئیر،چئیر مین،ڈپٹی چئیر مین میٹرو پولیٹین کار پو ریشن،ڈسٹرکٹ کونسل،میو نسپل کار پو ریشن، میو نسپل کمیٹی،یونین کونسل و منتخب بلدیاتی عوامی نمائندوں کو کسی طور بھی انتخابی مہم میں شمو لیت ومعا ونت کرنے کی مما نعت کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انہیں عام انتخابات2018ء میں کسی بھی طور پر انہیں انتخابی مہم کا حصہ بننے نہیں دیا جائے گا۔ بصورت دیگر کسی بھی موصول شکایت پر ایسے افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اب تک823 پولنگ سٹیشنوں بارے شکایات جن میں سے819 پولنگ سٹیشنوں میں سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔جبکہ 188 مختلف محکموں میں قائم پولنگ سٹیشنوں میں باؤنڈری وال نہ ہونے پر قناتیں لگا دی گئی ہیں۔ECP کی طرف سے سرکاری افسران و اہلکاران بارے مختلف قسم کی 68 ضابطہ اخلاق بارے شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔صوبہ بھر کے تمام سرکاری دفاتر میںآئی شکایات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں