چیمپئنز فٹبال لیگ، بارسلونا سیمی فائنل میں پہنچ گئی بال ٹیمپرنگ اسکینڈل،سابق آسٹریلیوی کپتان کاسزاپراپیل نہ کرنیکافیصلہ سپورٹس کی دنیا

چیمپئنز فٹبال لیگ، بارسلونا سیمی فائنل میں پہنچ گئی
بارسلونا ( سچ کا ساتھ نیوز )چیمپئنز فٹبال لیگ کے پہلے کوارٹر فائنل لیگ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے روما کو چار ایک سے ہرا دیا ہے۔ چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کا پہلا لیگ بارسلونا اور روما کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ بارسلونا نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی کامیابی 38 ویں منٹ میں حاصل کی۔اس کے بعد انہوں نے 55 اور پھر 59 ویں منٹ میں دو لگاتار گول داغ کر مخالف ٹیم کی مشکلات بڑھا دیں۔ روما نے کچھ ہمت دکھائی اور 80 ویں منٹ میں پہلی بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ بارسلونا نے 87ویں منٹ میں چوتھی بار حریف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کیا۔ روما کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل،سابق آسٹریلیوی کپتان کاسزاپراپیل نہ کرنیکافیصلہ
کینبرا(سچ کا ساتھ نیوز) آسٹریلیاء کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور بال ٹیمپرنگ کرنے والے بین کرافٹ نے بورڈ کی پابندی کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنیکیبعد پرنم آنکھوں،کپکپاتے لبوں سے معافی مانگنے کیبعداسٹیون اسمتھ اوربین کرافٹ نے ایک اور بڑا فیصلہ کیاہے۔سابق کپتان کرکٹ آسٹریلیاء کی جانب سے لگائی گئی ایک سالہ پابندی کا فیصلہ چیلنج نہیں کرینگے۔ اسمتھ نے کہاہے کہ وہ بطورکپتان ساری ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بورڈ نے سخت سزا دیکرمثال قائم کی۔آسٹریلیوی کھلاڑی بین کرافٹ نے بھی9ماہ پابندی کی سزاتسلیم کرنے کے کاغذات کرکٹ آسٹریلیاء کو جمع کرادیئے۔

کیپل دیو نے شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار دیا
ممبئی(سچ کا ساتھ نیوز) اکشمیر یوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے پر بھارتی سابق کپتان کپیل دیو نے شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔جب صحافیوں نے شاہد آفریدی کے ٹویٹ سے متعلق سابق کپتان کپیل دیو سے سوال کیا تو انھوں نے تعصب میں گمبھیر سے بھی دوہاتھ آگے بڑھتے ہوئے الٹا سوال کرڈالا کہ ’ آفریدی کون ہے؟ہم کیوں اس کو اہمیت دے رہے ہیں، ہمیں ایسے لوگوں کو بالکل اہمیت نہیں دینا چاہیے‘۔بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔ اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اس ٹویٹ کے فورابعد شاہد آفریدی کے خلاف بھارتی میڈیا نے مہم چلاتے ہوئے انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔گوتم گمبھیرنے ٹوئٹر پر شاہدآفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ’’آفریدی یو این کو ڈھونڈ رہے ہیں اور آفریدی کی ڈکشنری میں یو این انڈر 19 ہے جوکہ انکی عمر کی بھی حد ہے، میڈیا پرسکون رہے، آفریدی نو بال پر وکٹ کا جشن منارہے ہیں‘‘۔آفرید ی کے اس بیان پر بھارتی میڈیا نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے اس بارے میں ان کے خیالات جاننے کے لیے بھارتی میڈیا نے جب ویرات کوہلی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کسی خاص مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کر نا ہر شخص کا اپنا ذاتی انتخاب ہوتا ہے۔جب تک مجھے کسی واقعے کے بارے میں مکمل معلومات نہ حاصل ہوں میں اس پر بات نہیں کروں گا تاہم آپ کا ملک ہمیشہ آپ کا سب سے پہلا انتخاب ہوتا ہے۔

روشنیوں کے جھرمٹ میں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز ہو گیا
گولڈکوسٹ(سچ کا ساتھ نیوز) روشنیوں کے جھرمٹ میں 21 ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز ہو گیا۔21 ویں کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میٹریکون اسٹیڈیم گولڈ کوسٹ میں منعقد ہوئی جہاں 35 ہزار کے قریب تماشائیوں کی موجودگی میں فاکس ویگن میں لائی گئی مشعل کو آسٹریلیا کے مختلف لیجنڈز کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کا چکر لگا کر مقررہ مقام پرروشن کیا جس کے بعد گیمزکے باقاعدہ آغازکااعلان کیا گیا اس موقع پرآسٹریلیا کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور کھلاڑیوں سے روایتی حلف لیا گیا۔مارچ پاسٹ میں سب سے پہلے اسکاٹ لینڈ جبکہ آخر میں پانچویں بار کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرنے والے آسٹریلیا کا دستہ اسٹیڈیم میں داخل ہوا پاکستان کے جانب سے ویٹ لفٹر عثمان امجد راٹھور قومی پرچم کے ساتھ چیف ڈی مشن جنرل مزّمل حسین ،کھلاڑیوں اورآفیشلز کے ہمراہ گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔تقریب میں برطانیہ کے پرنس چارلس اور ان کی اہلیہ کومیلا نے خصوصی شرکت کی افتتاحی تقریب ہرلحاظ سے قابل دیدتھی جہاں آتشبازی اور لیزر شو نے شائقین کو اپنے سحرمیں جکڑ لیا وہیں موسیقی پر فنکاروں کے دلفریب ثقافتی رقص اور دیوہیکل شارک کے ماڈل کی اسٹیڈیم آمد پر حاضرین نے دل کھول کے داد دی۔اس موقع پر گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین پیٹر بائیٹے نے تمام ممالک کی ٹیموں کوخوش آمدید کہتے ہوئے سب کا خیرمقدم کیاان گیمز کی میزبانی کوآسٹریلیا کااہم معرکہ قرار دیا جمعرات سے ساڑھے 6 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی مختلف کھیلوں میں 275میڈلزکے حصول کیلیے قسمت آزمائی کاآغازکریں گے۔پاکستان کے بدھ 5 اپریل کوکھیلے جانے والے مقابلوں میں ٹیبل ٹینس مکس ٹیم ایونٹ میں صبح 9 پاکستان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ جبکہ شام 7 بجے بھارت سے ہوگا، باکسنگ میں گل زیب ولیہم کے مدمقابل ہوں گے رات ساڑھے7 بجے پاکستان ہاکی ٹیم ویلز سے مقابلہ کرے گی جبکہ اسکواش میں طیب اسلم کا مقابلہ نویلی سے جبکہ فرحان ظفر کا جوزف سے ہوگا۔خواتین ایونٹ میں مدینہ ظفراور فائزہ ظفرایکشن میں ہونگی، سوئمنگ میں 100 میٹر بیک اسٹروک میں حسیب طارق جبکہ ویٹ لفٹنگ ایونٹ مین عبداللہ غفور 56 کے جی اور طلحہ طالب 62 کے جی کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔

شاہد آفریدی ٹوئٹ :میری ترجیحات بھارتی مفاد کے ساتھ ہیں، ویرات کوہلی
نئی دہلی(سچ کا ساتھ نیوز)بھارت کپتان نے ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میں اس پر اسوقت تبصرہ نہیں کرسکتاجب تک معاملے کے بارے میں پوری طرح آگاہ نہ ہوجاؤں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جب بھارتی کپتان سے شاہد آفریدی کی ٹوئٹ کے بارے تبصرے کے لیے کہا گیاتو انھوں نے کہا کچھ معاملات میں رائے دینا کس کا ذاتی انتخاب ہوتاہے۔ جب تک مجھے مسئلے کی تمام تر معلومات کی خبر نہ ہواس وقت تک میں اس مسئلے پر کچھ کہناسے گریز کروں گاتاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری ترجیحات اپنی قوم کے ساتھ رہتی ہیں۔ویرات کوہلی جوکہ انڈین پریمئرلیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف کھیلنے کی تیاری کررہے ہیں کہا کہ بحیثیت بھارتی ان کے مفادات ان کی قوم کے فائدے کیلیے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ جو کوئی بھارتی مفادات کی مخالفت کریں گا وہ یقینی طور پر اس کی حمایت نہیں کریں گے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی غاصب افوا ج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کی شہادت پر افسوس کااظہارکیاتھا اوراس مسئلے پر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی جانب سے خونریزی نہ رکوانے پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔
کشمیر سے متعلق بیان پر قائم ہوں، شاہد آفریدی
کراچی(سچ کا ساتھ نیوز)پاکستان کرکٹ کیسابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہوں، بھارتی میڈیا منفی کردار ادا کررہا ہے، یہ میڈیا ہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کبھی بہتر نہیں ہوسکتے،آئی پی ایل کھیلنے پر لعنت بھیجتا ہوں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے کشمیر سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنا یا گیا جس کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی عوام پاکستانیوں اور پاکستانی کرکٹرز سے پیار کرتی ہے لیکن میڈیا ہمیشہ کی طرح منفی کردار ادا کررہا ہے، میں نے بھارت کے خلاف اس لیے بیان دیا تھا کہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں حالیہ دنوں میں بھارتی فوج نے درجنوں بے گناہ کشمیریوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے، میں اپنی فاؤنڈیشن بھی انسانیت کی خدمت کے لئے چلارہا ہوں، کشمیر ہو یا کوئی اور ملک جہاں بھی ظلم ہوگا میں آواز اٹھاؤں گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیا جارہا ہے، میں اگر کرکٹر نہ ہوتا تو پاکستان کا فوجی ہوتا، میری فوج جو کررہی ہے مجھے اس پر فخر ہے، میں بھی پاکستانی فوج کا سپاہی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے پر لعنت بھیجتا ہوں، مجھے بلایا بھی گیا تو آئی پی ایل نہیں کھیلوں گا، ہماری پی ایس ایل بڑی لیگ ہے، وہ دن دور نہیں ہے جب پاکستان کی لیگ بھارتی لیگ سے بڑی ہوگی۔شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا کو خبردار کیا کہ وہ کشمیریوں کے حق میں ان کے بیان کو مثبت لیں اور اپنی حکومت سے کہیں کہ وہ کشمیر میں ظلم بند کرے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی کرکٹرز کی کوئی پرواہ نہیں ہے، جب پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی تو رشی کپور سے ہار برداشت نہ ہوئی اور وہ پاکستان دشمنی میں آگے نکل گئے اب کچھ کرکٹرز آگے بڑھ کر میری کردار کشی کررہے ہیں، میں بھارتی میڈیا کو کہتا ہوں کہ وہ اپنی اصلاح کریں اور بھارتی عوام کو کہوں گا کہ منفی خبریں دینے والے میڈیا کا بائیکاٹ کریں۔واضح رہیپاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹرشاہد خان آفریدی نے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان دیا تھا جس کے بعد بھارت میں اس حوالے سے بحث و مباحثے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔شاہد آفریدی نیسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت پریشان کن ہے ، ظالم حکومت اپنی حق خودارادیت اور آزادی کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے‘۔اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے استفسار کیا کہ’ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں کہاں ہیں؟، حیرت ہے کہ یہ خونریزی کو بند کروانے کے لئے کردار کیوں ادا نہیں کر رہیں‘‘۔پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر کا یہ اقدام بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور وہاں ایک طوفان کھڑا کردیا گیا ،بھارتی میڈیا نےآفریدی کے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کو بھارت کی بے عزتی قرار دے دیا۔شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گوتم گھمبیر بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ شاہد آفریدی کی کشمیر اور اقوام متحدہ سے متعلق ٹوئٹ پر کیا کہنے کو رہ جاتا ہے؟آفریدی اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو ان کی ڈکشنری میں ‘انڈر 19’ کے زمرے میں آتا ہے۔ میڈیا سکون سے رہے، شاہد آفریدی نو بال پر آؤٹ کا جشن منارہے ہیں۔اس کے بعدمیجر جنرل آصف غفور نے گوتم گھمبیر سمیت تمام بھارتیوں کو کرارا جواب د ے ڈالا۔میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ساتھ میں لکھابرائے مہربانی اپنی آگ مقامی طور پر ہی بجھائیں، شاہد آفریدی ہمارا قومی ہیرو اور آواز ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شاہد آفرید ی نے آخری دو گیندوں پر چھکے مار کر بھارت کو میچ ہرایا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں شاہد آفریدی، بظاہر کسی بات پر گوتم گمبھیر سے الجھتے نظر آئے۔شاہد آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیغام کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فینز اور پرچم کے ساتھ تصویر بنواتے نظر آئے۔اس تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا، ‘ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور یہ ایک کھلاڑی کی پہچان ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی ہو تو ہم بے گناہ کشمیریوں کے لیے بھی ویسے ہی انسانی حقوق کی امید رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں