گیس پائپ لائن بچھاکر پیرمحل میں ساڑھے 22کروڑ روپے سے مین رجانہ پیرمحل کارپٹ روڈ کو توڑنے کا منصوبہ

پیرمحل ( سچ کا ساتھ نیوز ) ساڑھے 22کروڑ روپے سے مین رجانہ کارپٹ روڈ کو توڑنے کا منصوبہ 8قطر کی مین گیس پائپ لائن مین روڈ کو توڑکر چکوک کو گیس سپلائی کے لیے پائپ لائن ڈال دیے گئے شہریوں کا احتجاج کروڑوں روپے کی سڑک توڑنے کی بجائے متبادل راستہ سے پائپ لائن بچھائی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل میں ساڑھے 22کروڑ روپے سے مین پیرمحل رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کوتعمیر کیا گیا جس کی ابھی تاحال محکمانہ منظوری بھی نہ ہوئی ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے کروڑوں روپے کی سڑک کی نئی تعمیر شدہ سڑک کو لاری اڈا پیرمحل کی طرف سے چکوک کو جانیوالی مین گیس پائپ لائن گزارنے کے لیے کارپٹ روڈ کے ساتھ ساتھ پائپ ڈال دیے جومحکمہ کسی بھی وقت سڑک کوکھدائی کرکے تباہ برباد کرسکتا ہے سیاسی سماجی فلاحی حلقوں نے کروڑوں روپے کی کارپٹ روڈ کو کھدائی کی آڑ میں تباہ کرنے کے منصوبے کو عوامی دشمنی قرار دیتے ہوئے ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، جنرل منیجر سوئی گیس پائپ لائن فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل رجانہ روڈ کو توڑنے کی بجائے متبادل راستہ سے چکوک کو جانے والی گیس پائپ لائن بچھائی جائے تاکہ کروڑوں روپے سے نئی تعمیر شدہ سڑک تباہ ہونے سے بچ سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں