چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ عوام پر زندگی تنگ کرنے کو جمہوریت نہیں کہتے

سچ کا ساتھ نیو ز ڈیسک ) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت عوامی حکومت کا نام ہے۔عوام پر زندگی تنگ کرنے کو جمہوریت نہیں کہتے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ اور ظالمانہ ہے۔عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کالونی سیکرٹریٹ میں پاکستان نیشنل یوتھ ونگ کے عہدیداروں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر یوتھ ونگ میاں مبشر ایڈووکیٹ ‘ سونی وڑائچ ‘ رانا سرفراز احمد ‘ چوہدری اعظم و دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھے گی، عدلیہ وعسکری ادارے ملکی سالمیت اور معاشی ترقی کیلئے کرپشن میں ملوث لوگوں کو اپنے عبرت ناک انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبودکے لیے کچھ نہیں کیا۔مسائل حل نہ ہونے سے لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔موجودہ حکمران پیپلزپارٹی کے انجام سے سبق سیکھیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ہے مگر بدقسمتی سے ان وسائل سے اغیار فائدہ اٹھارہے ہیں۔حکمرانوں نے منافع بخش اداروں کو اونے پونے فروخت کرنے کی پالیسیاں اختیار کرکے ملک دشمنی کی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نئے سال کے آغاز سے عوام پر پٹرول بم گرا کر ظلم کی انتہائی کر دی ہے ۔کرپٹ حکمرانوں یہ ظلم آخری ثابت ہو گا اب کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے چکے ہیں لیکن وہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ملکی دولت اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا ایسا طوفان آئے گا جسے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں