جاپان سخت سردی، بندر گرم پانی کے تالاب میں کود گئے

کئی ممالک میں سردی کی بڑھتی ہوئی لہر سے صرف انسان ہی پریشان نہیں بلکہ جانور وں کو بھی موسم کی سختی کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔
یقین نہ آئے توجاپان کے پارک میں مقیم ان بندروں کو ہی دیکھ لیجئے جنہیں برفباری کے موسم میں سردی نے ستایا تو یہ گرم پانی سے بھرے تالاب میں نہانے کیلئے کود پڑے۔
گرم پانی جسم پر پڑتے ہی بندروں نے سکھ کا سانس لیا اور کئی گھنٹوں تک پول میں اطمینان کے ساتھ گرم حمام کا مزہ لیتے رہے۔
بندروں کو پول پر دیکھ کر یہاں آنے والے سیاح بھی کچھ دیر کیلئے رک جاتے ہیں اور اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں