تحصیل بارایسوسی ایشن پیرمحل کے انتخابات رانا عمران منج ایڈوکیٹ61ووٹ لے کر چوتھی مرتبہ تحصیل پیرمحل بار کے صدرمنتخب ہوگئے

تحصیل بارایسوسی ایشن پیرمحل کے انتخابات رانا عمران منج ایڈوکیٹ61ووٹ لے کر چوتھی مرتبہ تحصیل پیرمحل بار کے صدرمنتخب ہوگئے ان کے مدمقابل مہر شاہزیب سرگانہ ایڈوکیٹ نے 60ووٹ حاصل کیے تفصیل کے مطابق تحصیل بار پیرمحل کے انتخابات میں رانا عمران منج ایڈوکیٹ اور ان کے پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ ان کے مدمقابل گروپ مہر شاہزیب سرگانہ ایڈوکیٹ گروپ دوسرے نمبر پر رہا جنرل سیکرٹری کے لیے راؤ نعمان عاقل ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری نے 77ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل محمد شہباز عالم نے 44ووٹ حاصل کییجبکہ نائب صدر میاں زاہد حسین تھہیم ایڈوکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں کل ووٹ 132میں سے 123ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ نائب صدر میاں زاہد حسین تھہیم ایڈوکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں محمد سلیم رضا 69ووٹ لے کر فنانس سیکرٹر ی جبکہ ان کے مدمقابل شعبان نوناری نے 51ووٹ حاصل کیے جائنٹ سیکرٹری محمد صغیراللہ 69ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل میاں محمد علی کاٹھیہ 49ووٹ حاصل کرسکے الیکشن بورڈ میں میاں طارق حسین ایڈوکیٹ چیئرمین جبکہ لیاقت علی بھٹی ایڈوکیٹ ، رانامحمد احسان الحق ایڈوکیٹ ممبران کی نگرانی میں الیکشن ہوا
رانا عمران منج ایڈوکیٹ گروپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر صدر پریس کلب پیرمحل رانا شاہدا لرحمن ، جنرل سیکرٹری رانامحمد اشرف ، اسد قادری ، پریس کلب ممبران عہدیداران سمیت وکلاء صحافیوں فلاحی سماجی تنظیموں نے مبارکبا د دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا یادرہے کہ چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والے پینل نے پیرمحل تحصیل کو سیشن ڈویژن قرار دینے میں نمایاں کردار اداکیا تھا اس موقع پر نومنتخب صدر راناعمران منج ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ انشاء اللہ جلدہی پیرمحل تحصیل میں ایڈیشنل جج سمیت کی عدالت سمیت وکلاء کی فلاح کے لیے چیمبر کی تعمیر اور جوڈیشل کمپلیکس کے لیے کوششیں بروئے کار لائیں گے اور وکلاء برادری کے حقوق کے لیے ہر جگہ پر آواز بلند کرتے رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں