پیرمحل بار کے الیکشن ؛؛بانی سابق صدر رانا عمران حفیظ منج ایڈوکیٹ کی طرف سے وکلاء کو پر وقار ظہرانہ

پیرمحل بار کے الیکشن ؛؛بانی سابق صدر رانا عمران حفیظ منج ایڈوکیٹ کی طرف سے وکلاء کو پر وقار ظہرانہ دیا گیا اپنی خدمات جاری رکھیں گے رانا عمران حفیظ منج ایڈوکیٹ ، تفصیل کے مطابق پیرمحل بار کے الیکشن 12جنوری کو ہونگے رانا گروپ کی طرف سے عمران حفیظ منج ایڈوکیٹ صدارت کے لیے جبکہ راؤ نعمان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری کے لیے نامزدامیدوار ہے جنہوں نے بار ایسوسی ایشن پیرمحل ممبران کو کچہری احاطہ میں پروقار ظہرانہ دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحصیل جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم نے پیرمحل بار کو قائم کرکے نہ صرف جوڈیشنل کمپلیکس کے لیے جگہ کی منظور ی کروائی بلکہ جوڈیشنل کمپلیکس میں تین سول جج سمیت سیشن ڈویژن کو کلیئر کروایا ہمارے گروپ نے دن رات محنت کرکے چیف جسٹس ہائی کورٹس کو نہ صرف مدعوکرکے وکلاء کے مسائل کو حل کروایا بلکہ ہم وکلاء کی بہتری کے لیے ہر وقت کوشاں ہے کوشاں رہیں گے انشاء اللہ وکلاء کے معزز اراکین کی حمایت سے 12جنوری کو ایک دفعہ پھر اللہ کے فضل کرم سے کامیاب ہوں گے یادرہے کہ رانا عمران منج ایڈوکیٹ گروپ سے بارکونسل کے نائب صدر میاں زاہد حسین تھہیم ایڈوکیٹ بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں