لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل پیرمحل عملہ کی تیسرے روز سے ہڑتال سائلین خوار

پیرمحل؛ لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل پیرمحل عملہ کی تیسرے روز سے ہڑتال سائلین خوار۔ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل پیرمحل کے عملہ نے بھی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے گزشتہ تین روز سے ہڑتال کی ہوئی ہے ۔ اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عملہ کی جانب سے ہڑتال کے باعث اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سینکڑوں سائلین دن بھر خوار ہوتے رہے ۔لینڈ ریکارڈ سنٹر بند ہونے سے سرکاری امور ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔ یادرہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ نے گزشتہ سال بھی مطالبات کے حق میں ہڑتال کی تھی جو کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وعدہ پر ختم کردی گئی تھی لیکن وعدہ پورے نہ کرنے کی وجہ سے اراضی ریکارڈ سنٹر عملہ نے اب ایک مرتبہ پھر ہڑتال کردی ہے جو کہ گزشتہ دو روز سے جاری ہے۔ ہڑتالی عملہ کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ سائلین نے وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکام سے صورت حال پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں