ٹوبہ ٹیک سنگھ: ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ احمد خاور شہزاد نے ہدایت کی کہ کوئی بھی آفیسر اپنی جگہ پر میٹنگ میں نمائندہ نہ بھیجے بلکہ آفیسران بذات خود میٹنگ میں حاضر ہوں

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا جس میں تمام میونسپل کمیٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پانچ شاپنگ پلازوں اور دوکانوں کے کیسز پیش کیے گئے جن میں سے تین کیس منظور کئے گئے اور دو کو نا منظور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ احمد خاور شہزاد نے ہدایت کی کہ کوئی بھی آفیسر اپنی جگہ پر میٹنگ میں نمائندہ نہ بھیجے بلکہ آفیسران بذات خود میٹنگ میں حاضر ہوں۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ احمد خاور شہزاد نے مزید ہدایت کی کہ نا مکمل کیسز کو بھیجنے سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے۔اجلاس میں تمام میونسپل کمیٹیوں کے نمائندوں، ہائی وے، ٹریفک پولیس اور فاٹا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شاہد رحمان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں