اٹک ؛کی خبریں ریلوے کی حدود میں عارضی قائم جھگیوں کو گرا دیا سید رضا حیدر نقوی کے بیٹے حسین رضا نقوی کی شادی خانہ آبادی پتنگیں اور ڈوریں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،

اٹک ؛ سپریم کورٹ اور وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ریلوے حکام نے ضلعی انتظامیہ اٹک کی مدد سے اٹک میں ریلوے کی حدود میں عارضی قائم 100سے زائدخانہ بدوشوں کی جھگیوں کو گرا دیا گیا خانہ بدوش اور ان کے معصوم بچے اور بزرگ مرد و خواتین جاڑے کی سرد ترین سخت سردی کی رات میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خانہ بدوشوں کوکوئی متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی،جھگیوں کوگرانے کی نگرانی اسسٹنٹ انجینئر ریلوے میڈم ارسا نے کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک حرا رضوان بھی موجود تھیں ، ریلوے ملازمین ہاتھوں میں ہتھوڑے، کدالیں اور گینتیاں اٹھائے،ساتھ پولیس والے گلے میں مہلک ہتھیار اٹھائے پہنچے ان جھگیوں کو گرانے جہاں مظفر گڑھ، میانوالی، کندیاں، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور دیگر علاقوں سے مزدوری کی غرض سے خانہ بدوش آبادہیں او ر دیکھتے ہی دیکھتے خانہ بدوشوں کی جھگیوں کو گرا دیا گیا، ریلوے ملازمین اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی انتظامیہ کی جانب سے خانہ بدوشوں کے انخلاء تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان ، خانہ بدوشوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے خانہ بدوشوں کا تعلق مظفر گڑھ، میانوالی، کندیاں، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور دیگر علاقوں سے ہے ، انتظامیہ کی جانب سے کوئی متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی ، قبیلے کے افراد نے مطالبہ کیا کہ ہم کو کچھ مہلت دی جائے تاکہ و ہ اپناسامان او ربچے دوسری جگہ منتقل کرسکیں خواتین نے بتایا کہ انہوں نے تبدیلی کے نام پر عمران خان کو ووٹ دیا مگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہورہا ۔
اٹک ؛ اٹک میں آئے روز گیس لیکیج کے سبب ہونے والے دھماکوں پر قابو نہ پایا جا سکا نواحی علاقہ میں گیس لیکج سے دھماکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک علاقہ جمیل ٹاؤن میں واقع گھر میں گیس لیکج کے سبب دھماکہ ہوا جس میں خاتون سمیت 2 افرد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 نے عدنان اور اس کی بیوی پلوشہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا زخمیوں کو طبی امداد دی گئی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
اٹک ؛قومی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے اٹک میں نمائندہ سید رضا حیدر نقوی کے بیٹے ، امریکہ میں مقیم سید عارف نقوی کے بھتیجے اورکینیڈا میں مقیم حسن رضا کے بھائی حسین رضا نقوی کی شادی خانہ آبادی سید سخاوت شاہ کی لخت جگر کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پائی دعوت ولیمہ مہریہ ویڈنگ مارقی میں دی گئی جس میں سابق وفاقی وزراء شیخ آفتاب احمد ، واجد بخاری ، اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر شہزاد تنویر ، ونگ کمانڈر عامر مصطفےٰ، ایڈوائزر چیئرمین اٹامک انرجی یوسف زیدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ بنک ثمر حسنین ، سابق وفاقی سیکرٹری سردار حامد خان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر کونسلر میاں شاہنواز شانی ، رہنما میجر گروپ کونسلر حاجی محمد اکرم خان ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، اے ڈی ایل جی جاوید بھٹی ، ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس محمد سلیم ، ڈائریکٹر آرٹس ساہیوال عقیل اشفاق ، ایم ڈی مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزادنیاز کھوکھر ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ، شہید اسفندیار بخاری کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری ، اسلام آباد کے سینئر صحافی شہزاد سید ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، سیکرٹری مالیات احمد نواز ملک ،حافظ نصرت علی خان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، جاوید کشمیری ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی کرنل امیر افضل ، تنظیم اقبال پاشی ، سید عمران حسین کاظمی سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے نو بیاہتا جوڑے کی کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اٹک ؛ ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے مسلم لیگ ( ن ) اٹک سٹی کیلئے شیخ محمد سلیم راجو کو چیف آرگنائزر اور شیخ محمود الہٰی کو صدر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے نومنتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن پیش کیے اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی ، کونسلر شیخ ظہور الٰہی ، سٹی صدر یوتھ شیخ عواد صفدر ، محمد بلال اور محمد ایوب سمیت دیگر موجود تھے ۔
اٹک ؛ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی 24 نومبر کو کھلی کچہری میں عوامی شکایات پر 45 روز بعد اے سی عدالت میں تعینات دونوں رجسٹری محرر تبدیل نوٹیفکیشن جاری ، محمد آصف اور محمد یونس عرصہ دراز سے اے سی عدالت میں بطور جونیئر کلرک تعینات تھے ، فوری طور پر اے ڈی سی ریونیو کو رپورٹ کرنے حکم ، تاحکم ثانی دونوں اہلکار اے ڈی سی ریونیو کے ماتحت کام کریں گے ، ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی نے تبدیلی کے احکامات جاری کیے ، جونیئر کلرک اے ڈی سی آر راولپنڈی کیمپس فقیر حسین کو چارج دے دیا گیا ، تبدیل ہونے والے دونوں رجسٹری محرر کے خلاف اینٹی کرپشن کیس دائر ہیں ، ان کے خلاف شہریوں نے وزیر پارلیمانی امور کی کھلی کچہری میں بھی شکایت کی تھی ۔
اٹک ؛ انچارج سٹی چوکی تھانہ حضرو سب انسپکٹر محمد زبیر حیات نے چھچھ انٹر چینج کے قریب یاسین چوک لنک کے قریب کار کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی کار میں سوار 2 پٹھانوں عاطف نیاز اور نوید خان ساکن جبی نوشہرہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 9-C ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھجوا دیا گیا ہے یاد رہے کہ مذکورہ منشیات سمگر عرصہ دراز سے حضرو کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے ۔
اٹک ؛ کے پی کے سے پنجاب پتنگیں اور ڈوریں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر انٹری ایگزٹ پوسٹ تھانہ اٹک خورد اظہار احمد نے عملہ کے ہمراہ پشاور کی جانب سے آنے والی ہائی ایس کی دوران تلاشی 650 پتنگ اور 120 مختلف سائز کی چھوٹی بڑی ڈوریں برآمد کر کے محمد یعقوب ولد محمد ایوب سکنہ عیسی خیل میانوالی حال واہ کینٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
اٹک ؛ کے پی کے سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ نیو ائیر پورٹ ممتاز حسن نے محمد اشفاق ولد عبد الخالق سکنہ بجال فتح سے 1300 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ انجراء افتخار احمد نے نکہ چوک سے محمد حسین ولد رحمان اللہ قوم ساغری سکنہ نکہ افغان سے 220 گرام چرس اور سب انسپکٹر محمد شیراز نے ثمر گل ولد صورت گل پٹھان سکنہ نکہ افغان سے 1260 گرام خالص چرس / گردہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔
اٹک ( ) موٹر وے سے ملحقہ ہیلی پیڈ پر نامعلوم سفاک قاتل نوجوان کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مقتول کے ورثاء کی تلاش کیلئے اشتہار شور و غوغا جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر موٹر وے پولیس محمدصابر نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ دوران گشت وہ صوابی سے چھچھ انٹرچینج آرہے تھے جو ہارون پل کراس کرکے ہیلی پیڈ موٹروے پر انہیں گاڑی کی فرنٹ لائٹ سے لاش پڑی ہوئی نظر آئی نامعلوم مقتول کو کوئی نامعلوم سفاک قاتل فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد یہاں پھینک گئے تھے اطلاع پر انچارج ایچ آئی یو سرکل حضرو سب انسپکٹر انجم سہیل نے لاش قبضہ میں لیکر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد امانتاً دفن کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج اور نامعلوم لاش کی شناخت کیلئے اشتہار شورو غوغا جاری کروایا گیا ہے اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔
اٹک ؛ 7 لاکھ روپے کی قیمتی گائے کی رقم ادا کرنے کی بجائے 4 افراد نے پرائی گاڑی دے دی پولیس نے کرایہ پر لائی گئی گاڑی جعلی کاغذات پر فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق محمد اسماعیل ولد ممریز خان قریشی ساکن محلہ مشرقی ساماں نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس سے محمد نعیم ولد عبدالحکیم مغل ساکن پہتی نے ایک سال قبل 7 لاکھ روپے مالیتی قیمتی گائے خریدی رقم ایک سال بعد ادا کرنی تھی مجھے رقم کی ضرورت پڑی تو میں نے محمد نعیم سے پیسے مانگے تو اس کہا کہ آپ کو ایک گاڑی دے سکتا ہوں اس طرح آپ کے پیسے ادا ہو جائیں گے اس نے ظہور احمد سکنہ پہتی سے ملکر مجھے ایک ٹیوٹا کرولا کار امجد علی خان ولد ایوب خان ساکن اڈیالہ روڈ نزد ڈاک ریفریشمنٹ راولپنڈی اور راجہ طالب حسین ولد شاہنواز ساکن ڈاکخانہ مٹو ر تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی سے مبلغ 27 لاکھ روپے میں سودا کرایا جس میں 14 لاکھ روپے نقد میں نے محمد نعیم کو دیئے اور بقایا رقم 13 لاکھ روپے محمد نعیم نے چار ماہ کے بعد ادا کرنے تھے تو محمد نعیم نے گاڑی کی رجسٹریشن بک اور ٹرانسفرلیٹر اور ایک فوٹو کاپی شناختی کارڈ راجہ طالب حسین نے مجھے دی جس نے گاڑی ایک ماہ اپنے پاس رکھی تو تھانہ حضرو پولیس میرے پاس آئی کہ گاڑی ٹریکر پر آپ کے پاس آرہی ہے 15 پر شیخ سعید احمد ولد بشیر احمد ساکن مکان نمبر 67 محلہ اصغر مال سکیم راولپنڈی نے تھانہ حضرو میں درخواست دی کہ متذکرہ بالا گاڑی میری ملکیتی ہے جوکہ محمد امجد علی خان کو میں نے رینٹ پر دی تھی تو میں نے بتلایا کہ گاڑی میں نے 21 لاکھ روپے میں خرید کی ہے جو تھانہ لاکر حضرو پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر کاغذات کی تصدیق کرائی جو رجسٹریشن بک اور ٹرانسفر ڈیڈ دی گئی تھی وہ جعلی اور بوگس تھی محمد نعیم، ظہور احمد، محمد امجد علی خان اور راجہ طالب حسین کے خلاف پولیس نے زیر دفعہ 420,468,471 ت پ کے تحت مقدمہ کر لیا ۔
اٹک ؛ تیز رفتار ہائی ایس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق عارب محمود ولد سیف الدین اعوان سکنہ کامرہ نے تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اپنے بھائی عارف محمود ولد سیف الدین کے ہمراہ گھر جا رہے تھے جب غازی بھروٹہ نہر کی چڑھائی کے قریب لنک کچہ راستہ سے مین روڈ پر آئے تو اسی اثناء میں اٹک کی طرف سے ایک نہایت تیز رفتاری سے آنے والی ہائی ایس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے میرے بھائی عارف محمود کو سر پر چوٹ آئی جس کے بائیں کان سے خون نکل آیا اور بے ہوش ہوگیا ڈرائیور محمد ریاض ولد شیر محمد خٹک محلہ نصرت خیل سکنہ مندوخیل تھانہ خیر آباد ضلع نوشہرہ ہائی ایس کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا سب انسپکٹر صاحب خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اٹک ؛ بجلی چوری کرنے پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج پہلا مقدمہ ایس ڈی او آئیسکو نقیب اللہ نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ ان کے عملہ نے میٹر بنام فضل خان (مرحوم) ولد کرم الہی سکنہ ڈھوک نتھیاں داخلی سدھریال کا میٹر چیک کیا تو مذکورہ صارف کا بیٹا شیرخان بجلی چوری کر رہا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفتیش اے ایس آئی محمد اشرف کر رہے ہیں ، دوسرا مقدمہ ایس ڈی او آئیسکو فتح جنگ زمرد حسین نے تھانہ نیو ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ ان کی مقرر کردہ ٹاسک فورس ٹیم نے گاؤں جنگل میں راجہ محمد زبیر ولد دوست محمد جو بجلی چوری کر رہا تھا کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تفتیش اے ایس آئی نصرت حسین کر رہے ہیں ۔
اٹک ؛ موٹر سائیکل چوری 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق گل انداز ولد فتح خان اعوان ساکن بھنڈر ٹاہلی
نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس نے اپنا موٹر سائیکل جنڈ میں کھڑا کیا واپس آیا تو موٹر سائیکل نہیں تھانہ موٹر سائیکل کے قریب محمد سعید ولدمحمد وزیر ساکن حال محلہ فاروقیہ جنڈ اور محمد جبران ولد صفدر خان ساکن لڑی جنڈ مشکوک حالت میں موجود تھے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تفتیش اے ایس آئی شبیر احمد کر رہے ہیں ۔
اٹک؛شکایات سیل کے حوالہ سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہواڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) شاہد عمران مارتھ ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، چیف افسران ، سرکاری محکموں کے سربراہان اور دیگر افراد نے شر کت کی ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) شاہد عمران مارتھ نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع اٹک کے ہر سرکاری محکموں سے متعلق شکایات پر بریف کیا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر عوامی شکایات کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کے دفتر میں سٹیزن پورٹل قائم کیا گیا جس کے ذریعہ عوامی شکایات کا مؤثر ازالہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں قائم شکایات سیل بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعہ عوامی شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کیا جارہا ہے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق شکایات ترجیح بنیادوں پر حل کر یں اور اس ضمن میں ایک رپورٹ ڈی سی آفس میں بھی ارسال کی جائے ۔
اٹک ؛ محکمہ مال سے متعلق ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شاہد عمران مارتھ ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے انچارج اور محکمہ مال کے دیگر افسران نے شر کت کی اجلاس میں ضلع اٹک کی ہر تحصیل کے ریونیو معاملات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پرڈ پٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے محکمہ مال کے افسران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی کو شش کیا کریں تاکہ عوام کا محکمہ مال پر اعتماد بحال ہو اراضی ریکارڈ سنٹرز کے انچارج عوامی خد مت کے لیے کو شاں رہیں اور انہیں چاہیے کہ کم سے کم وقت میں ہر شخص کا مسئلہ حل کیا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولت دی جائے انہوں نے کہا کہ وہ ضلع بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کارکر دگی مانیٹر کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ اچانک دورے بھی کر رہے ہیں تاکہ محکمہ مال اور اراضی ریکارڈ سنٹرز سے متعلق عوامی شکایات کا بخوبی جائزہ لیا جاسکے اس موقع پر انہوں نے محکمہ مال کو اپنی کا رکردگی مزید بہتر کر نے کی ہدایت کی ۔
اٹک ؛ ضلع اٹک کے سرکاری محکموں میں انکوئریز کے حوالہ سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہواایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) شاہد عمران مارتھ نے اجلا س کی صدارت کی اجلاس میں ضلع بھر کے محکموں کے سر براہان نے شر کت کی اجلاس میں شرکاء کو ہر محکمہ میں جاری انکوئریزکے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے اے ڈی سی آر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو چاہیے کہ وہ سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے مطابق اپنی سرکاری ذمہ داریاں سر انجام دیں اور کسی صورت بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کریں انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری ملازمین احسن طریقہ سے اپنی ذمہ داریا ں سر انجام دیں گے تو عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیاکی جاسکے گی اور ہمارا ملک ترقی کر ے گا ۔
اٹک؛ ملک حاکمین خان مرحوم ایک مدبر سیاسی رہنما تھے ضلع اٹک کی سیاست میں ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سر دار امجد علی خان ، نائب امیر ضلع و چےئر مین یونین کونسل شینکہ مولاناجابر علی خان اور ڈپٹی سیکرٹری ضلع و جنرل کونسلر ایم سی اٹک شہاب رفیق ملک کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے شین باغ ہاؤ س میں ضلع اٹک کے نامور سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے سابق مر کز ی رہنما سینیٹر ملک حاکمین خان کی وفات پر ان کے بیٹوں سابق ایم پی اے ملک شا ہان خان اور ملک آصف خا ن اور دیگر لواحقین سے اظہا ر تعز یت کیلئے گئے وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید ، امیر جماعت اسلامی پی پی 1 خالد محمو د اور سید ثناء اللہ بخاری بھی شامل تھے امیر ضلع سرادار امجد علی خان نے کہا ملک حاکمین خان مرحوم ایک حقیقی نظریاتی سیاسی رہنما اور علاقہ کے بڑے زمیندار تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی نظر یاتی جدوجہد میں گزار دی لوٹا کریسی کو نہیں اپنایا اپنی نظر یاتی جدو جہد میں مشکلات کا بھی سامنا کیا لیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے آخر میں مر حوم کیلئے دعا ئے مغفرت اور لوا حقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں