رجانہ; ریاست مدینہ کو عملی جامہ پہنا کر ملک میں ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کر سکتے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء سابق ایم پی اے برگیڈیئر(ر) جاوید اکرم ن

رجانہ ( رانا عمر حیات سے )قرآن و سنت کے عملی نفاذ سے ہی ملکی استحکام آ سکتا ہے، ریاست مدینہ کو عملی جامہ پہنا کر ملک میں ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کر سکتے ہیں ،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ،عمران خاں کے وژن کو پوری دنیا میں پزیرائی مل رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء سابق ایم پی اے برگیڈیئر(ر) جاوید اکرم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی سے دنیا میں پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے ،پاکستان کو عمران خان کی صورت میں دیانتدار لیڈر شپ ملی ہے۔ برادرز اسلامی ممالک پاکستان پر اعتماد کرنے لگے ہیں کل آنکھیں دکھانے والا سپر پاور کی قیادت آج عمران خان کو ملنے کے لئے بے تاب ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رہے گا ،احتساب کے دائرہ کار کو سخت کیا جائے گا ،ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت ہڑپ کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا اور احتساب کا عمل بلا تفریق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے ثمرات عوام کو ملنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے 35سال کرپٹ عناصر کو بھگتا ہے عمران خاںکو کچھ وقت دینا چاہئے ۔تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو مضبوط کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی راہ پر گامزن ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں