پیرمحل؛ اسسٹنٹ کمشنرجمیل حیدر شاہ کی چک نمبر327گ ب میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی 15کروڑ روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگذار

پیرمحل؛ اسسٹنٹ کمشنرجمیل حیدر شاہ کی چک نمبر327گ ب میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی 15کروڑ روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگذار تفصیل کے مطابق چک نمبر327گ ب میں محکمہ مال پٹواری ملک عبدالستار، اسلم پٹواری بابر سلطان پٹواری ، سجاول عباس دیول سیکورٹی انچارج ، محمد شفیق نے اسسٹنٹ کمشنرجمیل حیدر شاہ کے حکم پر ہیوی مشینری کے ذریعے چک نمبر327گ ب میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15کروڑ روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگذار کرواکر تحویل میں لے لیا قبضہ مافیا نے رقبہ سرکاری پر پختہ دکانات تعمیر کررکھی تھیں اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ کا کہنا ہے دوبارہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں گے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں اینٹی کرپشن محکمہ مال اور پولیس نے بھر پور حصہ لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں