گورنرپنجاب چوہدری سرور وی وی آئی پی سیکیورٹی لینے کے حوالے سے پہلے نمبر پر پنجاب اسمبلی میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کی تفصیلات پیش

پنجاب اسمبلی میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کی تفصیلات پیش
لاہور؛محکمہ داخلہ پنجاب نے اسمبلی میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کی تفصیلات پیش کردیں۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں گورنرپنجاب چوہدری سرور وی وی آئی پی سیکیورٹی لینے کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہیں، ان کی سیکورٹی پر کل 111 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔گورنرپنجاب کی ذاتی رہائش گاہ پر2، گورنرہاؤس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کے لیے کل 4 اہلکار تعینات ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے ذاتی گھر پر ایک اہلکار ہے۔وفاقی وزرا شفقت محمود اورمحمود سلطان کی ذاتی رہائشگاہوں پر 2,2 اہلکار تعینات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزراء یاسمین راشد، مراد راس،محمود الرشید، اسلم اقبال کی رہائشگاہوں پر بھی 2,2 اہلکارتعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں