پاکستان اور چین کے درمیان فوجی مشقیں وارئیرز 6 کھاریاں میں اختتام پذیر

پاکستان اور چین کے درمیان فوجی مشقیں وارئیرز 6 کھاریاں میں اختتام پذیر
راولپنڈی؛پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں وارئیرز 6 کھاریاں میں اختتام پذیر ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چینی افواج کے درمیان فوجی مشقیں وارئیرز 6 کھاریاں میں اختتام پذیر ہوگئیں۔فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و فوجی تعاون کا حصہ ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج کی سپیشل فورسز کے اہلکاروں اور چینی پیپلز لبریشن ا?رمی (پی ایل اے) کے اہلکاروں نے مشقوں میں بھرپور حصہ لیا۔فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فوجی اور دفاعی سطح پر تجربات کا باہمی سطح پر تبادلہ کرنا ہے ، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوایلیویشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افغن فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں