وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری
اسلام آباد؛؛ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری ہے،اجلاس میں 20 نکاتی ایجینڈے پر غور کیا جارہا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس کا طویل 20 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اہم معاہدوں اور تعیناتیوں کی منظوری دی جائے گی۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا معاملہ ایک مرتبہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کا طویل 20 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق اہم معاہدوں اور تعیناتیوں کی منظوری شامل ہیں،اس کے علاوہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا معاملہ ایک مرتبہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان دورہ قطر پر بھی وفاقی وزرا کو اعتماد میں لیں گے،جبکہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ سمیت حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدراری کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا معامہلہ بھی زیر غور آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں