وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عہدے سے مستعفی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عہدے سے مستعفی
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میں نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، وزیراعظم کو ملاقات میں بتایا کہ ان حالات میں کام نہیں کرسکتا، اخلاقی برتری کے لیے استعفیٰ دیا ہے اور وزیراعظم نے بات مان کر استعفیٰ قبول کرلیا ہے جب کہ اب کسی قلمدان کے بغیر اپنا کیس لڑوں گا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کا تنازعہ اپنے فارم ہاوٴس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم کچھ ناپسندیدہ عناصر سے چل رہا تھا، اعظم خان سواتی کے گارڈز اور ان کے درمیان جھگڑا بھی ہواتھا۔ وفاقی وزیر کا ناپسندیدہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی اسلام آباد پر شدید دباوٴ تھا، جس کی وجہ سے جان محمد نے اعظم سواتی کا فون اٹینڈ کرنا ہی چھوڑ دیاتھا

اپنا تبصرہ بھیجیں