ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکاری تحریر شدہ نرخ نامہ پرعملدرآمد کویقینی بنایاجائے ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد نے کہا کہ گراں فروشی اورذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک کرداراداکریں تاکہ عوام کوریلیف مل سکے اورمارکیٹ کادورہ کرکے سرکاری تحریر شدہ نرخ نامہ پرعملدرآمد کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ضمیر حسین ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو رضوان محمود چوہان ، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ مصور خاں نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ شہر یار عارف ،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ راؤ تسلیم ،ڈی او انڈسٹریز میاں محمد عرفان، سیکر ٹرز مارکیٹ کمیٹی ، مرکزی انجمن تاجران چیئرمین حاجی عبدالحمیدودیگر ممبران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے اوراچھی اشیاء کی فراہمی ہمارامذہبی واخلاقی فریضہ ہے لہذاتاجربرادری دونوں تعلیمات پرعمل کرکے دنیاوآخرت میں سرخروہوں،انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی اورقانون شکنی کرنے والے عناصرکے خلاف موقع پرکارروائی ہوگی،اجلاس میں تاجربرادری اورصارفین کی باہمی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کاازسرنوجائزہ لے کرنئی قیمتوں کاتعین کیاگیا ، جس میں باسمتی چاول نیو 105روپے فی کلو ،باسمتی چاول پرانا 120روپے کلو،دال چنا بریک سو روپے کلو ،دال چنا موٹی 108 روپے،دال ماش واش 130روپے،دال ماش بغیر واش 110،چنا موٹا لوکل108روپے،بریک چنا لوکل 100 روپے،بیشن 105روپے،چینی 54روپے،دودھ فی لیٹر 70روپے،مٹن 700روپے،بیف 350روپے تندروری روٹی وزن سو گرام 6روپے،نان خمیری 8روپے میں فرو خت ہوگی ، جبکہ چکن انڈوں اور دیگر پولٹری مصنوعات سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں حسب معمول روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں