ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ پیرمحل اور تھانہ رجانہ کا دورہ کیا

پیرمحل :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ پیرمحل اور تھانہ رجانہ کا دورہ کیا اپنےدورہ کے دوران انہوں نے مقدمات کا ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ مال مقدمات و تھانہ جات کی صفائی و حوالات تھانہ کو چیک کیا، ایس ایچ او تھانہ پیر محل، ایس ایچ او رجانہ کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان داخل عدالت کروانے کا حکم دیا تھانہ میں آنے والے ھر شھری سے بلا تفریق خو ش اخلاقی سے پیش آنے اور میرٹ پر تفتیش کرنے کی ہدایات جاری کی

اپنا تبصرہ بھیجیں