وزیر اعظم کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ایک اور کوشش، پی ایچ ایف کا پرومو جاری

وزیر اعظم کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ایک اور کوشش، پی ایچ ایف کا پرومو جاری
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے ایک اور کوشش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پی ایچ ایف کا پرومو جاری کیا ہے۔ یوٹیوب پر جاری ہونے والے 33 سیکنڈ کے اس پرومو کے شروع میں سب سے پہلے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا فضائی منظر دکھایا گیا ہے جس کے فوری بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نام اور عمران خان کی تصویر دکھائی گئی ہے جس کے نیچے واضح الفاظ میں پیٹرن انچیف پاکستان ہاکی فیڈریشن لکھا گیا ہے، اس کے بعد پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینئر کی تصاویر کے ساتھ عہدے ظاہر کئے گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مالی مشکلات کا شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار وزیراعظم عمران خان سے مل کر فنڈز حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں،چند روز قبل بھی پی ایچ ایف عہدے داروں نے آئی پی سی منسٹر فہمیدہ مرزا سے ملنے کی کوشش کی تھی تاکہ ان کے ذریعے عمران خان سے ملاقات کی جاسکے تاہم آئی پی سی منسٹر کی سیاسی مصروفیت کی وجہ سے یہ ملاقات نہ ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں